ایران میں خود کش دھماکہ،3 ہلاک
تہران... ایران کے جنوب میں ساحلی شہر چابہار ہونے والے خود کش حملے میں3افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ مرنیوالوں میں پولیس سربراہ اور 2شہری شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حملے میں چابہار شہر کی پولیس فورسز کے کمان مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ خود کش حملہ آور نے گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکہ کیا۔ زور دار دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی حکام نے حملہ آور کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع شہر چابہار میں ایک بندرگاہ بھی ہے جو کچھ عرصہ پہلے تعمیر کی گئی۔ یہ ایک فری اکنامک زون ہے۔