Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطالبات منظور نہ ہوئے تو دھرنا ختم نہیں ہوگا‘ کسانوں کی دھمکی

لاہور:  صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں سے لاہور میں احتجاج کے لیے جمع ہونے والے کسانوں کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے آنے والے کسان لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر جمع ہیں جس کی وجہ سے ملتان روڈ بالکل بند ہو چکا ہے جس کے باعث ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شروع کیے گئے احتجاجی دھرنے میں شامل کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں کمی کرنے کے ساتھ کاشت کاروں سے گنا خریدے تاکہ وہ گندم کی فصل بروقت کاشت کر سکیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات ختم کیے جائیں بصورت دیگر موٹر وے اور ملتان روڈ کو مکمل طور پر بند کیا جا سکتا ہے جبکہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں مزید 10 روز بھی دھرنا جاری رکھنا پڑا تو رکھیں گے۔

شیئر: