Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں دھماکے میں 2 جرنیلوں سمیت 5 فوجی ہلاک

موغادیشو۔۔۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 جرنیلوں سمیت 5 فوجی ہلاک ہو گئے۔دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ سے متاثر الشباب موومنٹ نے قبول کی ہے۔صومالی فوجی ذرائع کے مطابق فوج کے بارہویں بریگیڈ کے سربراہ جنرل عمر عدنان حسن اور اسی بریگیڈ کے آپریشنل کمانڈر جنرل عبدی علی جمامی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ہلاک ہونے والے افسر اور جوان جنوبی ساحلی سڑک پر واقع ایک فوجی اڈے کے دورے سے واپس آ رہے تھے کہ جب راستے میں نصب بارودی سرنگ ان کی گاڑی کے قریب دھماکے سے پھٹ گئی۔صومالی فوج کے ترجمان محمد عدن نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس کا ہدف جنرل عمر کو لے جانے والی گاڑی تھی۔

شیئر: