Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری کی مدد سے کار چرانے والا مقامی گرفتار

مکہ مکرمہ ۔۔۔ پولیس نے شہری کی مدد سے کار چور سعودی کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ ملزم جیسے ہی کار چرا کر فرار ہوا مالک نے دیکھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک شہری گاڑی اسٹارٹ حالت میں چھوڑ کر دکان میں گیا ابھی وہ دکان کے سامنے ہی پہنچا تھا کہ ایک نامعلوم شخص اس کی گاڑی میں بیٹھ کر تیزی سے فرار ہو گیا ۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اپنی گاڑی چوری ہوتے ہوئے دیکھی اور شور بھی مچایا مگر چور پر کوئی اثر نہ ہوا اور وہ وہاں سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا ۔ گاڑی کی رپورٹ تھانے میں کرانے کے بعد واپس لوٹ رہا تھا کہ اچانک اپنی گاڑی گزرتے ہوئے دکھائی دی ۔ اس کا کہنا تھا کہ جونہی گاڑی دیکھی میں نے فوری طور پر گاڑی کا تعاقب کرنے کےلئے وہاں موجود ایک دوست کی مدد لی اسی اثناءملزم کو اس بات کااحساس ہو چکا تھا کہ اس کا تعاقب کیا جارہا ہے جس پر اس نے کار کی رفتار تیز کر دی اور انتہائی خطرنا ک انداز میں گاڑی بھگانے لگا ۔ گاڑی کے مالک نے مزید بتایا کہ العزیزیہ کے علاقے میں شاہ خالد سرنگ میں پہنچتے ہی گاڑی سے دھوا ں نکلنے لگا جس پر چور نے گاڑی کو روکا اور اتر کر فرار ہونے لگا ۔ شہری اور اس کے دوست نے ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہ دیا اور بھاگ کراس کو پکڑ لیا اسی دوران وہاں پولیس بھی پہنچ گئی جس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے خلاف گاڑی چرانے کا مقدمہ درج کر کے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا گیا ۔ متاثرہ شخص کی گاڑی میں آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی ۔ 
 

شیئر: