Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ اور شاہ رخ”بدلہ“میں ایک ساتھ

 بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فلم”بدلہ“میںایک ساتھ نظر آئیں گے۔ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوںاداکار فلمسا ز سجو ئے گھو ش کی تھریلر ”بدلہ“ میں ایک ساتھ دکھا ئی دیں گے۔فلم میں امیتابھ ،شاہ رخ خان اور تاپسی پنو اہم کردارادا کریں گے۔امیتابھ ایک پولیس افسر ہوںگے،تاپسی ورکنگ ویمن جبکہ شاہ رخ تاپسی پنو کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔نئی بالی وڈ فلم ”بدلہ“ دراصل ہسپانوی فلم ”کنٹراٹیمپو“کا ہندی ورژن اور پراسرا رفلم ہوگی۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان فلم” زیرو“ کی ریلیز کے بعد” بدلہ“ کی عکس بندی شروع کریں گے۔واضح رہے کہ امیتابھ اور شاہ رخ ”کبھی خوشی کبھی غم“،”محبتیں“،”کبھی الوادع نہ کہنا“ اور ”بھوت ناتھ“ جیسی فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
 

شیئر: