جدہ: مشہور کمپنیوں کے کمپلیکس کے 17 گیٹ بند
جدہ ۔۔۔ یہاں بریمان بلدیہ کے انسپکٹرز نے مشہور کمپنیوں کے کمپلیکس کے 17 گیٹ بند کرا دیئے۔ الکوثر، الریان اور الحمدانیہ محلوں کے باشندوں نے شکایت کی تھی کہ کمپلیکس کے شمالی حصے کی سڑک بھاری ٹرکوں کی آمد و رفت کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہے۔ تینوں محلوں کے باشندے اسی طرف سے آتے جاتے ہیں۔ جدہ کے میئر صالح الترکی نے کمپلیکس کے دروازے بند کرنے کاحکم جاری کیا ۔ انہوں نے کمپنیوں کے مالکان سے کہا تھا کہ وہ متاثرہ سڑک اپنے خرچ پر ٹھیک کرائیں اور ٹرکوں کی آمد و رفت کیلئے کمپلیکس کا جنوبی دروازہ استعمال کریں۔ جدہ میونسپلٹی نے مقامی مذکور پر قائم اداروں کے مالکان سے اصلاح حال کے اقرار نامے لے لئے ہیں۔