لکھنو۔۔۔ ملک کے وزیرداخلہ اورلکھنوسے ممبر پارلیمنٹ راجناتھ سنگھ نے کل یہاں ریاست کے نظم ونسق کی تعریف کی اور کہا کہ جوکچھ تھوڑی خامی ہے اسے وزیراعلیٰ یوگی پورا کردیں گے۔راجناتھ سنگھ نے کہاکوئی ہمیں ڈرانے کی کوشش نہ کرے کیونکہ ہندوستان اب بہت مضبوط ہے ۔ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ۔ اگرکوئی ہم کودبانے کی کوشش کرے گا تواس کا نتیجہ براہوگا۔