Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان نے” اسپارک“ کاسنگ بنیاد رکھ دیا

ظہران ۔۔۔ سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے مشرقی ریجن میں کنگ سلمان انرجی سٹی (اسپارک) کا پیر کو عظیم الشان تقریب کے دوران سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ 50مربع کلو میٹر پر بسایا جائیگا۔ یہ توانائی، صنعت اور ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز بنے گا۔ اسکا پہلا مرحلہ 2021ءمیں مکمل ہوجائیگا۔ کنگ سلمان انرجی سٹی مشرقی ریجن میں دمام اور الاحساءکے درمیان قائم کیا جارہا ہے۔ اسکا پہلا مرحلہ 12مربع کلو میٹر کا احاطہ کریگا۔6ارب ریال کاسرمایہ لگے گا۔سعودی آرامکو اسکا بنیادی ڈھانچہ استوار کریگی اور وہی اسکا نظم و ضبط دیکھے گی اور اصلاح ومرمت بھی اسی کے ذمہ ہے۔ آرامکو ٹیکنالوجی زون اینڈ انڈسٹریل سٹیز اتھارٹی (مدن) کی شراکت سے مذکورہ شہر آباد کریگی۔ اس کے پہلے مرحلے میں 120سے زیادہ سرمایہ کار شریک ہونگے۔ اسپارک 5بڑے علاقوں پر مشتمل ہوگا۔ یہ سالانہ 80لاکھ میٹرک ٹن توانائی فراہم کریگا۔ اسکے تحت 10ٹریننگ سینٹرز ہونگے جہاں سعودی نوجوانوں کو تربیت دی جائیگی۔ اس کے تحت رہائشی ، تجارتی اور تفریحی مراکز بھی ہونگے۔ یہ مملکت کی مجموعی قومی پیداوار میں 22ارب ریال سے زیادہ فراہم کیا کریگا۔ اسکی بدولت بلا واسطہ اور بالواسطہ ایک لاکھ آسامیاں پیداہونگی۔ یہ درآمدات کے شعبے میں مجموعی ویلیو ایڈڈ فروغ پروگرام کے استحکام کا باعث بنے گا۔اسپارک کے لئے پیر کو 12معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ان کا مجموعی سرمایہ ایک ارب 200ملین ریال ہے۔ ان میں سعودی اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔
 

شیئر: