انڈین قونصلر ٹیم کا دورہ ینبع
جدہ۔۔۔ انڈین قونصلیٹ کی ٹیم 14 دسمبر بروز جمعہ ینبع کا دورہ کرے گی۔ جہاں وہ وی ایس ایف گلوبل کنگ عبدالعزیز اسٹریٹ کی دکان نمبر 3 میں ، بالمقابل الفالح اسپورٹس ہاﺅس میں اپنا دفتر قائم کرے گی۔ ٹیم صبح 8 بجے سے 12 دوپہر تک ۔ نماز اور کھانے کے وقفہ کے بعد ایک بجے سے 6 بجے تک موجود ہوگی۔ جہاں وہ انڈین کمیونٹی کو ویلفیئر اور قونصلر خدمات مہیا کرے گی۔