معمر کے قتل کا ملزم پولیس کے حوالے
مکہ مکرمہ ۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ العرضیات کمشنری میں 70سالہ سعودی شہری کے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اس نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ناکہ بندی سے تنگ آکر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے العرضیات کمشنری میں 70سالہ بزرگ کو نماز جمعہ سے گھر واپسی پر صحن میں دھار دار آلے سے متعدد وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ مقتول کے بھانجے نے بتایا کہ ماموں وفات سے قبل یہ بات بار بار کہہ رہے تھے کہ مجھے فلاں شخص نے قتل کیا ہے۔ بھانجے نے اپنے ماموں سے یہ بات اس وقت سنی جب آخری سانس لینے سے قبل انہیں اسپتال لیجایا جارہا تھا۔