Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قندیل بلوچ قتل کیس‘ تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد

ملتان:  سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت ملتان نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر اقبال عدالت آئے جبکہ مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان پر جرح کے لیے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قبل ازیں قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی سمیت دیگر 5 ملزمان پر عدالت کی جانب سے مئی میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 2 برس قبل سوشل میڈیا پر متنازع وڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا اور گرفتاری کے بعد پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
 

شیئر: