Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ سعد فیق اور سلمان رفیق کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور:  احتساب عدالت نے پیراگون سوسائٹی کیس میں ن لیگ کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو 10 روزہ جسمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون سوسائٹی کیس میں نیب کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات 6 مارچ 2018ء کو شروع ہوئی، تمام مطلوبہ دستاویزات بھی نیب کو دی گئیں، خواجہ برادران کئی بار نیب کے سامنے پیش بھی ہوئے اور کسی طلبی سے غیرحاضر نہیں رہے ۔
سماعت کے موقع پر نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ پیراگون ناجائز سوسائٹی ہے۔ یہ ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہیں ہے۔ ایگزیکٹیو بلڈرز نامی فرم سے 100 ملین خواجہ برادران کے اکاونٹس میں آئے ہیں۔ نیب نے عدالت سے تحقیقات کے لیے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو 22 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا۔
 

شیئر: