مالابار گولڈ کی جانب سے 2 کلو سونا جیتنے کے مواقع
جدہ.... مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کی جانب سے آٹھواں گولڈ فیسٹول لانچ کیا جارہا ہے جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کو 2 کلوگرام سونا جیتنے کے مواقع ملیں گے۔ مالا بار گولڈ کی جانب سے جاری کی جانے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فیسٹول 22 جنوری تک جاری رہے گاجس کے بعد گرینڈ قرعہ اندازی میں کامیاب افراد میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ شرائط کے مطابق قرعہ اندازی میں تمام صارفین شریک ہوسکتے ہیں۔ ہر ایک قرعہ اندازی پر 100 گرام کی گولڈ بار رکھی گئی ہے۔ 3 ہزار ریال کی خریداری پر مالابار گولڈ کی جانب سے ایک گرام سونا کے سکہ اسی وقت تحفہ کے طور پر دیا جائے گا جبکہ ایک ہزار ریال کی خریداری کرنے والوں کو اسی وقت 18 قراط کا سکہ دیا جائے گا۔ واضح رہے مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ ز جیولریز کا نیٹ ورک مملکت میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کئے ہوئے ہے۔ ہماری معیاری مصنوعات صارفین کے اعتماد کی ضامن ہے۔ 10 ممالک میں مالابار گولڈ کے 250 شورومز قائم ہیں ۔