Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کرکٹ لیگ:ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ختم ، 5ٹیموں کی فتح

5کیٹیگری کے تحت کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں 52ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر شاندار تقریب کا انعقاد
 ذکاءاللہ محسن۔ ریاض
ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام پرنس سلطان بن ناصر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا مجموعی طور پر 52 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل کے آخری روز پانچ فائنل میچز کھیلے گئے جس کے بعد فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریاض کرکٹ لیگ نے کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے پرنس سلطان بن ناصر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 2 ماہ قبل کیا تھا جس میں 52 ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں ہر میچ کے دوران دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے اور کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ ٹورنامنٹ میں سعودی نیشنل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے ٹورنامنٹ کو مزید نمایاں کئے رکھا۔ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو سپر ڈویژن، پرئمیر گرین ،پرئمیر بلیو، یلو اور اورنج میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز 10ٹیموں کے مابین 5 فائنل میچز کھیلے گئے جن میں پختونخوا الیون، ناظم آباد یونائٹیڈ، کراچی ڈولفن، سنٹ آسٹر اور حیدر آباد الیون نے حریف ٹیموں کو ہرا کر فائنل میچز اپنے نام کر لئے جبکہ گیم پرو الیون، ساوتھ انڈین سی سی، بلیک کیپ، ریاض پروفیشن اور پیسفک بلیوز فائنل میچز ہارنے پر دوسرے نمبر پر رہیں۔ فائنل میچز کے اختتام پر تقسیم انعامات کی پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ریاض کرکٹ لیگ کے ڈپٹی پیٹرن انچیف جواد سلمان الخلیفہ اور سی ای او سلمان جواد الخلیفہ نے شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں پاک سرزمین کے ڈاکٹر مجاہد پاک میڈیا فورم کے الیاس رحیم، عابد شعمون چاند اور دیگر سرکردہ شخصیات شامل ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ وہ سعودی حکومت کے مشکور ہیں جن کے بھرپور تعاون سے سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل پروان چڑھ رہا ہے اور کھلاڑی اپنا بھرپور کھیل پیش کر رہے ہیں۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔اس موقع پرجواد الخلفیہ، سلمان الخلیفہ اور دیگر مہمانوں نے فائنل جیتنے والی ٹیموں کو کپ اور ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ شائقین نے ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند قرار دیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: