ہاکی ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور انگلینڈسیمی فائنل میں
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
بھوبنیشور: 14ویں ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ ہند کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے ارجنٹائن کو2-3سے شکست دی۔ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ دلچسپ رہا، ارجنٹائن نے پہلے کوارٹر میں ہی گول کر کے برتری حاصل کی جسے چند منٹ بعد انگلینڈ کی ٹیم نے برابر کردیا۔ دوسرے کوارٹر میں انگلش ٹیم نے دوسرا گول کرکے حریف ٹیم پر برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کی جانب سے فیصلہ کن گول آخری کوارٹر میں کیا گیا اورمیچ میں2کے مقابلے میں 3گول سے برتری حاصل کر کے انگلینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا نے فرانس کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔آسٹریلیا کی جانب سے جیریمی ہیورڈ، بلیک گووورز اور ایرنزیلسکی نے ایک،ایک گول کیا۔ ہاکی ورلڈ کپ کے کراس اوور راونڈ میں بیلجیئم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے میں5 گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے پہلے ہی راونڈ سے باہر کردیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں