سرحدی خلاف ورزی پر پاکستان کا ایران سے احتجاج
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
چاغی: ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کئے جانے پر پاکستان نے تہران حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ سرحدی کمیشن کے 22 ویں اجلاس میں کے دوران پاکستان نے ایران سے سرحدی خلاف ورزیوں پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ مشترکہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر جبکہ ایرانی وفد کی قیادت سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر محمد ہادی مراشی نے کی۔ اجلاس میں پاکستانی وفد نے سرحدی خلاف ورزی پر ایرانی حکام سے شدید احتجاج کیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں پاک، ایران اکنامک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت واشک، پنجگور، تربت اور گوادر میں مشترکہ ٹیکس فری مارکیٹس بنائی جائیں گی۔