Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#زلفی_بخاری

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر حکومت مخالف ٹویٹر صارفین نے خاصا واویلا مچایا ہوا ہے اویس نام اور عدالتوں کا دوہرا معیار قرار دے رہے ہیں۔
وجیہ ثانی نے ٹویٹ کیا ‏: نیب کیس پرویز الہی پر بھی ہے ۔ علیم خان پر بھی ہے۔ پرویز خٹک پر بھی ہے۔ زلفی بخاری پر بھی ہے۔اپوزیشن میں جس کا کیس نیب میں ہے وہ سب گرفتار ہیں۔آپ مان لیں اس کو احتساب ہم تو انتقام ہی کہیں گے۔
مریم مظہر نے کہا ‏: حمزہ شہباز پہ کوئی انکوائری نہیں کسی کیس میں مطلوب نہیں جتنی بار انہیں طلب کیا گیا وہ پیش ہوئے ۔ زلفی بخاری بلیک لسٹ ہوتے ہوئے ایک گھنٹے میں باہر چلے جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں نیب ن لیگ اکاونٹیبلٹی بیورو ہے۔
اختر ساغر نے ٹویٹ کیا : ‏نیب لیڈر آف اپوزیشن کو بغیر کسی ثبوت کے گرفتار کر سکتا ھے مگر زلفی بخاری کو ثبوت ہوتے ہوۓ بھی نیب گرفتار کرنے سے کانپ رہا ھے کیوں کہ وہ لاڈلے کا لاڈلا ھے ۔
وقاص ملک نے لکھا : ‏زلفی بخاری ، پرویز خٹک ، علیم خان کے موجودہ تجربات سے اندازہ ہوتا ہے کہ سعد رفیق اگر پی ٹی آئی جوائن کرتے تو آج جیل کی بجائے وزارت ریلوے کے دفتر میں ہی ہوتے۔
اشتیاق میر نے ٹویٹ کیا‏ : دو نہیں ایک پاکستان۔ زُلفی بُخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ تبدیلی مبارک ہو پاکستانیو۔
ملک عمران نے لکھا : ‏انصاف!!!کسی کو تیسری نسل تک انصاف نہیں ملتا اور کسی کو تیسری پیشی سے پہلے انصاف مل جاتا ہے۔ تین دفعہ کے وزیراعظم کا نام ای سی ایل پر،نیب انکوائری پر حمزہ شہباز بیرون ملک نہیں جا سکتے لیکن لاڈلا زلفی بخاری کا نام ای سی ایک سے نکالنے کا فرمان جاری۔انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔
جمال ناصر نے کہا : ‏زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہماری عدلیہ سرف ایکسل سے دھو دھو کر شفاف فیصلے دے رہی ہے۔ واقعی کچھ داغ اچھے ہوتے ہیں۔
جاوید قریشی نے ٹویٹ کیا ‏:حمزہ شہباز کو جہاز سے اتار لیا اور زلفی بخاری کو خصوصی جہاز میں بٹھا کے باہر لے جایا گیا۔یہ جو کچھ ہورہا یے ایسے نہیں چلے گا۔ اسپیکر صاحب ممبروں کو انتقام سے بچائیں، احستاب سے نہیں۔
لیاقت حسین نے لکھا : ‏زلفی بخاری کا نام کیسے ای سی ایل سے نکلا حیران کن بات یہ ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ ای سی ایل میں نام چیئر مین نیب نے ڈلوایا وزارت داخلہ جس کے انچارج بنی گالہ والے ہیں، نے وہ سمری کابینہ سے منظور ہی نہیں کروائی۔ مزیدحیران کن یہ کہ نیب چئرمین کےحکم پر زلفی باہر کے چکر بھی لگا آیا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں