سیئول۔۔۔اقوام متحدہ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس اور الگ تھلگ ملک شمالی کوریا میں اس برس خوراک کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔چاول اور مکئی شمالی کوریا کی بڑی فصلیں ہیںلیکن نقصان دہ بارشوں اور آبپاشی کے کم ترسیلی ذرائع کی وجہ سے چاول کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔یہ بات ایف اے او نے اپنی سہ ماہی فصلوں کے امکانات اور خوراک کی صورتحال رپورٹ میں بتائی۔غیرموافق مو سمی حالات نے بھی مکئی کی پیداوار میں کمی کی ہے۔نتیجے کے طور پر ملک کو آنیوالے برس میں 6لاکھ41ہزار ٹن خوراک درآمد کرنے کی ضرور ت ہوگی جو اس برس 4لاکھ56ہزار ٹن کے مقابلے میں زائد ہے۔شمالی کوریا نے3لاکھ90ہزار ٹن خوراک خریدی اور 66ہزار ٹن خوراک امداد کی مد میں حاصل کی۔شمالی کوریا میں خوراک تک رسائی میں بڑی قلت پائی جاتی ہے۔خوراک کی سیکیورٹی ابھی تک ایک بڑامسئلہ ہے کیونکہ 2018ء کے پیداواری سیزن میں حالات معمول سے بھی خراب ہوگئے ۔