Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی ، تیز رفتار ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی 7 افراد ہلاک

انقرہ۔۔۔ترکی کے دارالحکومت میں جمعرات کو تیز رفتار ٹرین گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک  ہوگئے۔گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹرین کا ڈرائیور ہے جبکہ 46افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 3کی حالت تشویشناک ہے۔انقرہ کے گورنر واصف شاہین نے قبل ازیں بتایا تھا کہ 4افراد ہلاک اور43دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

شیئر: