اطہرہاشمی کے لئے دعائے صحت
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) پاکستان کے معروف صحافی اطہرہاشمی پر دفتری امور نمٹاتے ہوئے فالج کا حملہ ہوا۔ مظفر اعجاز ، مسعود انور ، تنویر انجم ، قاضی عمران احمد ، محمد انور نے ان کی صحت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ سعودی عرب میں سیکڑوں محبین نے اطہر ہاشمی کی جلد مکمل صحت یابی کی آرزو ظاہر کی ۔ ان میں پی آر سی کے کنوینر انجینیرسید احسان الحق پاکستان جرنلسٹ فورم کے امیر محمد خان ، شاہدنعیم ، جمیل راٹھور ، مسرت خلیل کے نام قابل ذکر ہیں۔کراچی سے معلوم ہواہے کہ ڈاکٹروں نے اطہر ہاشمی کو فی الحال بات چیت سے منع کررکھا ہے۔