Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ:ہند اور جرمنی ایونٹ سے باہر

  بھوبنیشور:14ویں ہاکی ورلڈ کپ میں ہالینڈاور بیلجیئم کی ٹیموں نے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ہالینڈ نے ہند کو1-2سے شکست دے کر عالمی کپ کی دوڑ سے باہر کردیا جبکہ بیلجیئم نے جرمنی کو1-2سے ہرا کر ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ہاکی ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم کا مقابلہ جرمنی سے تھا۔ میچ کے پہلے کوارٹر کے 14ویں منٹ میں ڈائیٹر لنی کوگیل نے گیند کو گول میں پھینک کر جرمنی کو برتری دلا دی تاہم یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور 4 منٹ بعد ہی بیلجیئم کے الیگزینڈر ہینڈریکس نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے کوارٹر تک کوئی ٹیم مزید گول نہ کرسکی ۔ 50ویں منٹ میں بیلجیئم کے ٹام بون نے فیصلہ کن گول کر کے ٹیم کو 1-2سے فتح دلا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے میزبان ہند کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ روک دیا۔ اس میچ کا پہلا کوارٹر سنسنی خیزرہا، دونوں ٹیموں نے گول پوسٹ پرکئی حملے کئے۔ 12ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ نے گول کر کے ہند کو برتری دلائی لیکن تھیری برنک مین نے فری ہٹ پر فوراً ہی میچ برابر کردیا۔اس کے بعد  چوتھے کوارٹر میں ہالینڈ کے منک وین در و یردن نے گول کر کے ہندکی ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش کو ناکام بنا دیا ۔ہالینڈ نے1-2سے فتح کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: