Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل سرچ انجن پر سب زیادہ کرکٹ شائق پاکستانی رہے

ماﺅنٹین ویو: معروف سرچ انجن گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ 2018ءمیں پاکستانی شائقین کی جانب سے کرکٹ کے بعد سب سے زیادہ دلچسپی فٹبال مقابلوں میں ظاہر کی گئی اور حیرت انگیز طور پر فیفا ورلڈ کپ کے علاوہ آسٹریلیا میں ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ کو بھی بڑی تعداد میں سرچ کیا گیا ۔سرچ انجن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پاکستان کے 10 بہترین ٹرینڈز میں سے 7 کا تعلق اسپورٹس کے شعبے سے ہے ۔ ان میں پاک سری لنکا سیریز سر فہرست رہی جبکہ شائقین نے فیفا ورلڈ کپ، پاکستان سپر لیگ اور ایشیا کرکٹ کپ سمیت پاکستان کے میچوں میں دیگر حالات و واقعات سے زیادہ دلچسپی لی۔آسٹریلیا کے شہر برزبن میں ہونے والا فٹبال کپ بھی بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔فیفا ورلڈ کپ بلاشبہ دنیا بھر میں سال کا سب سے بڑا ایونٹ رہا اور یہی وجہ ہے کہ 2018 ءمیں یہ پاکستانیوں کی جانب سے سرچ کیا جانے والا دوسرا سب سے بڑا ٹرینڈ رہا۔ٹاپ ٹرینڈز میں کرکٹ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا لیکن فیفا ورلڈ کپ کی دوسرے نمبر پر موجودگی اس کھیل سے پاکستانیوں کی دلچسپی کی مظہر ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: