واشنگٹن۔۔۔گوگل نے سرچ انجن میں تازہ اپ ڈیٹ کی ہے جس کی مدد سے صارفین شہر میں ہونیوالی مختلف تقریبات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔اس سرچ کے نتیجے میں وہ یہ پتہ چلاسکیں گے کہ کس تاریخ ، وقت اور مقام پر کوئی تقریب ہونے والی ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ کسی فنکشن میں جانے کی تیاری کرسکیں گے اور انہیں علم ہوسکے گا کہ ٹکٹ کتنے میں دستیاب ہوگا ۔ ہندوستان میں گوگل نے یہ سروس متعارف کروادی ہے جو گوگل کے موبائل سرچ ایپ اور موبائل ویب پرموجود ہے۔ گوگل کاکہنا ہے کہ اگر آپ کھانے پینے کے شوقین ہیں تو سرچ میں جاکر صرف یہ لکھئے:’’دہلی میں فوڈ فیسٹول‘‘اور یوں آپ کو علم ہوجائیگا کہ کہاں اچھا کھانا دستیاب ہے۔