Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب نجی محافظ نے صدام کا سودا کیا؟

بغداد ۔۔۔عراق کے سابق صدر صدام حسین کی گرفتاری سے متعلق 2نئی کہانیاں منظر عام پر آگئیں۔ نجی محافظ محمد ابراہیم نے امریکی افواج کو صدام حسین کی پناہ گاہ کا پتہ دیکر انہیں 25ملین ڈالر میں فروخت کر دیا تھا۔الیوم السابع جریدے نے اپنی رپورٹ کا عنوان ’’عراقی غدار نے صدام حسین کو 25ملین ڈالر میں بیچ دیا‘‘قائم کر کے مفصل رپورٹ جاری کی ہے ۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ محمد ابراہیم ہی نے امریکی افواج کو اس زرعی فارم کا پتہ بتایا تھا جہاں صدام حسین روپوش ہوئے تھے ۔ امریکی فوج کے ترجمان سمیر نے بتایا کہ رات ایک بجے امریکی ابراہیم کو ہمارے پاس لائے اس نے ہمیں صدام حسین کی پناہ گاہ کا نقشہ دکھایا ۔ امریکی فوجی افسر جیمز ہیکی کا کہنا ہے کہ میرے ایک فوجی دوست نے بتایا کہ  اس کا خیال ہے کہ صدام حسین ’’الدور‘‘ میں موجود ہے۔یہ صلاح الدین صوبے کا ایک شہر ہے اور دریائے دجلہ کے مشرقی کنارے واقع ہے۔ابراہیم انہیں زرعی فارم لے گیا وہاں اس نے زرعی فارم کے مالک قیس نامق سے ڈانٹ ڈپٹ کر صدام کی پناہ گاہ دریافت کی تاہم اس نے لاعلمی کا اظہارکیا۔ اس پر ابراہیم نے ایک جگہ پڑی ہوئی چٹائی پر پیر مار کر کہا کہ یہیں صدام حسین چھپا ہوا ہے ۔چٹائی ہٹائی گئی تو وہاں ایک گڑھا تھا جہاں صدام حسین چھپاہوا تھا۔

شیئر: