Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹراس برگ حملے کا ملزم مارا گیا

  پیرس... فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں فائرنگ کرنے والا مشبہ شخص فرانسیسی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ اسٹراس برگ کی مرکزی کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 3افراد ہلاک جبکہ 14 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر نے تصدیق کی کہ 29 سالہ شریف سی اسٹراس برگ ہی میں اس وقت مارا گیا جب اس نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ کی۔حکام کے مطابق حملہ آورکے پاس پستول اور ایک چاقو موجود تھا۔ یہ شخص عادی مجرم تھا جسے کئی یورپی ممالک میں سزا ہو چکی تھی۔ تشدد اور ڈاکے سمیت کئی جرائم میں سزا یافتہ تھا 2015ءمیں فرانس میں ہی جیل کی سزا کاٹ رہا تھا تو ممکنہ شدت پسندوں کی واچ لسٹ پر موجود تھا۔ 

شیئر: