Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تربت میں6اہلکار جاں بحق ،4 دہشت گرد ہلاک

تربت...تربت میں دہشت گردوں کے حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے قریب وکائی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پردہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا اور فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

شیئر: