Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین لوائی کو اڈیالہ جیل سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست

اسلام آباد:  جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست اور اڈیالہ جیل میں قید حسین لوائی کو راول پنڈی سے واپس کراچی منتقل کرنے کے لیے ان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ذرائع کے مطابق وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حسین لوائی کی عمر 73 برس ہے اور وہ کراچی کے رہائشی ہیں جبکہ ان کی اہلیہ صابرہ بی بی بھی بزرگ اور علیل ہیں ساتھ ہی انہیں بھولنے کا عارضہ بھی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اہلیہ اپنے شوہر سے ملنے کراچی سے راول پنڈی نہیں جا سکتی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہے، لہٰذا حسین لوائی کو اڈیالہ جیل سے واپس کراچی منتقل کردیا جائے۔
واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے 17 نومبر کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں حسین لوائی کو کراچی سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا
 

شیئر: