Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیہ کی کارروائی ، 21 دکانیں سیل

دمام ۔۔۔ ریجنل بلدیہ کی تفتیشی مہم کے دوران 229 کلو گرام غیر معیاری گوشت ضبط کر کے 21 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمام ریجن کے ڈائریکٹر بلدیہ عبداللہ الشمری نے بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے اشیائے خورونوش کی دکانوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری گوشت کی بڑی مقدار ضبط کر کے تلف کردی ۔ دکانوں کو سیل کر کے مالکان کے خلاف جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ دکانداروں نے گوشت کو انتہائی غیر معیاری طریقے سے اسٹور کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے گوشت خراب ہو چکا تھا جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا ۔ 
 

شیئر: