واشنگٹن ۔۔۔امریکی عدالت نی اوباماکیئر ہیلتھ پروگرام غیرآئینی قرار دیدیا۔ امریکی صدرنے اس خبر کو امریکہ کیلئے شاندار قرار دیا ہے۔اوباماکیئرپروگرام کیخلاف متعددریپبلکن اٹارنیز،گورنرزنے مقدمہ دائرکیاتھا۔ ڈیموکریٹک رہنمانینسی پلوسی نے کہا تھا کہ اوباما کیئر کیخلا ف فیصلے نے ریپبلکنز کے کھیل کو واضح کردیا۔انہوں نے کہا کہ اوباماکیئرکیخلاف فیصلہ امریکی عوام کیخلاف ،اور انہیں قابل استطاعت ہیلتھ کیئرتک رسائی کوروکناہے۔ اوباماکیئرکیخلاف فیصلے کے ذمہ دارریپبلکنزہیں،فوری طورپرفیصلے کیخلاف اپیل کرینگے۔ڈیموکریٹک رہنماشومار نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں میں بھی فیصلہ قائم رکھاگیاتویہ امریکی عوام کیلئے ڈیزاسٹرہوگا۔