آنر 8 اے سمارٹ فون کی تصاویر اور تفصیلات لیک
ہواوے کمپنی کے سب برانڈ آنر کے نئے اسمارٹ فون 8 اے کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔اسمارٹ فون کا ڈسپلے ممکنہ طور پر 6.08 انچ کا ہوگا۔ اسمارٹ فون کے دائیں جانب والیوم اور پاور بٹن کو جگہ دی گئی ہے جبکہ بائیں جانب کسی بٹن کو شامل نہیں کیا گیا۔ آڈیو جیک کو فون کے اوپر شامل کیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ بائیں جانب دیا گیا ہے اور اس کے نیچے آنر کے لوگو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فون میں فنگر پرنٹ سینسر نہیں دیا جائے گا بلکہ یہ فیس ان فیچر پر انحصار کرے گا۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کو 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کی آپشن میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کی بیٹری 2,920 ملی ایمپیئر آورز تک کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کو کالے ، نیلے ، سنہرے اور سرخ رنگ میں پیش کیا جائے گا۔