مراکش میں 2یورپی خواتین سیاحوں کا قتل
رباط.... مراکش میں2 یورپی خاتون سیا حوں کو قتل کر دیاگیا ۔ مراکش کے پہاڑی سلسلے پر واقع سیاحتی علاقے املیل سے یورپی خواتین کی لا شیں ملی ہیں۔مراکشی وزیر داخلہ نے بتایا کہ دونوں خواتین سیا حوں کو تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر قتل کیا گیا تاحال وجوہ سامنے نہیں آسکیں۔ ایک خاتون کا تعلق ڈنمارک اور دوسری کا تعلق ناروے سے ہے ۔پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ وزارت داخلہ نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔