کراچی: شہر قائد میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والے 2 بچوں کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں واقع ہوٹل کے 2 ملازمین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے سے متعلق جاری تفتیش کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ہوٹل کے 2 ملازم عامر اختر اور عرفان علیم کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل بالسبب اور کھانے کی اشیا میں ملاوٹ سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیفنس کے ایک ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے ایک ماہ قبل 2 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔