اسلام آباد: ائرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) اہل کاروں نے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی شہر جدہ جانے والے ہنگو کے رہائشی شہزاد کے سامان کی تلاشی لی جس میں سے ڈیڑھ کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ حکام کے مطابق ملزم نے آئس ہیروئن کریم اور ویسلین میں چھپائی ہوئی تھی۔
بعد ازاں ائرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) حکام کا کہنا ہے کہ مسافرکوبرآمد شدہ منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے ۔