بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ' زیرو' کی ریلیز میں ایک روز باقی ہے۔ایسے میں خبر ہے کہ فلم سے کچھ سین حذف کردیئےگئے ہیں۔خبروں کے مطابق سکھ برادری نے شاہ رخ کے کرپان پہننے پر اعتراض اٹھایا تھا اور احتجاج سامنے آیاتھا ۔ فلمسازسے سین حذف کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم ویژول ایفیکٹس کے ذریعے شاہ رخ کے تلوار والے سین میں تبدیلی کی گئی ہے۔فلم جمعہ کو ریلیز ہوگی۔