Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا ٹرائل کے حق میں نہیں ، چیئرمین نیب

لاہور... قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔نیب کسی ملزم کے میڈیا ٹرائل کے حق میں نہیں۔تمام اقدامات ٹھوس شواہد کی بنیاد پرہی اٹھائے جاتے ہیں۔ نیب لاہور آفس کا دورہ کیا۔ انہیں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کی جانب سے لاہور بیورو کی مجموعی کارکردگی اور زیرِ تفتیش کیسز پر جامع بریفنگ دی گئی۔ چیئر مین نیب نے میگا کرپشن کیسز جن میں56کمپنیز کیس ، پیراگون سٹی اسکینڈل، آشیانہ اقبال کرپشن کیس اور پنجاب پولیس فنڈز میں مبینہ بدعنوانی کے کیسز میں ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئر مین نیب نے کہا کہ نیب کرپشن فری پاکستان کے خواب کو تعبیر بخشنے کیلئے کوشاں ہے۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ میرٹ،شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اقدامات اٹھائے جائیں۔چیئر مین نیب نے کہا کہ نیب کسی ملزم کے میڈیا ٹرائل کے حق میں نہیں تاہم میڈیا سے درخواست کی کہ نیب سے متعلق خبروں کو تصدیق کے بعد چلائیں۔کسی بھی سلسلے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔نیب میں شواہد کے بغیر کسی ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ۔

شیئر: