Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک :”ہماری ترجیحات“کے زیر عنوان تفہیم دین کی نشست

خواتین و حضرات کی کثیر تعداد میںشرکت، قرآن کریم سے ترجیحی تعلق کی تائید
تبوک(طارق نورالٰہی) ”ہماری ترجیحات“ کے عنوان سے تفہیم دین کی نشست کا انعقاد، مقامی ہوٹل میں پاک کمیونٹی کے زیر اہتمام ہوئی۔ شہزاد احمد صدیقی کنگ فہد یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو نے اللہ عز و جل، نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم سے ترجیحا ًتعلق استوار کرنے کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ زندگی اور بعد موت کے تعلق پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کمیونٹی کے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض محمد اعظم ساجد نے ادا کئے۔ تلاوت کلام پاک محمد کمیل حسین کی اور اختتامی کلمات میں ڈاکٹر محمود نے معزز مقرر ین و شرکاءمحفل کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: