جمعہ 21دسمبر 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ’’المدینہ‘‘ کی شہ سرخیاں
٭خادم حرمین شریفین نے جنادریہ 33میں 5سعودیوں کو اعزاز عطا کئے
٭ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی نے محکمہ خفیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنیوالے4حل پیش کر دئیے
٭انسداد بد عنوانی کا قومی ادارہ ’’نزاھہ‘‘20سرکاری اداروں کے تعاون سے ای کنٹرول کا طریقہ کار اپنائے گا
٭بجٹ 2019ء کے خسارے کی تلافی کیلئے120ارب ریال کے بانڈز جاری کئے جائینگے ، وزیر خزانہ
٭ذرائع ابلاغ میانہ روی کے فروغ اور انتہا پسندی کے خلاف مہم میں انتہائی اہم کردار رکھتے ہیں ، سعودی وزیر اطلاعات
٭روزگار اسکیم کی حمایت کیلئے 36ماہ تک سعودی ملازمین کی تنخواہیں برداشت کی جائیں گی، فروغ افرادی قوت فنڈ
٭ورک پرمٹ برائے 6ماہ خروج نہائی کی فیس 2400ریال مقرر
٭صنعت ، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں 70کو آپریٹو سوسائٹیوں کے قیام کا فیصلہ
٭کھانے پینے کی اشیاء درآمد اور ذخیرہ کرنیوالے اداروں کو گودام لائسنس سرٹیفکیٹ پیش کرنا پڑیگا
٭آئندہ برس 19کمپنیوں کی نجکاری ہو گی ،وزیر اقتصاد