حیدرآباد۔۔۔ آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو نے تلگودیشم حکومت کو غریبوں اور تمام مذاہب کا احترام کرنے والی حکومت قراردیا۔انہوںنے کہاکہ اے پی تنظیم نو قانون میں جو وعدے کئے گئے تھے ان وعدوںکو فراموش کردیا گیا ۔ ریاست کو خصوصی درجہ نہیں دیا گیا جس کے نتیجہ میں ریاست کو مالیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ ضلع گنٹور میںگزشتہ شب منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ تہوار عالمی امن ، محبت کا مظہر ہے۔انہوںنے کہاکہ عیسائی مشنریز انگریزی زبان کے فروغ میں اہم رول اداکر رہی ہیں۔ مشنریز کی تعلیمی خدمات کی بھی ستائش کی اور کہا کہ یہ مشنریز دوراندیشی اور خدمات کا جذبہ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ کئی عیسائی تنظیمیں خدمت کے جذبہ کے تحت کام کر رہی ہیں۔ان تنظیموں کی جانب سے بیواوںاور معمرین کے لئے اداروں کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار برس میں عیسائی طبقہ کی بہبود کیلئے 250کروڑروپے خرچ کئے ۔ریا ستی حکومت عیسائیوں کو دوسری تمام ضروری اور مطلوبہ سہولتیں بھی فراہم کرے گی کیونکہ تلگودیشم حکومت تمام مذاہب اور غریبوں کا احترام کرنے والی حکومت ہے۔