نئی دہلی ۔۔۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کو کسی بھی نجی کمپیوٹر کی نگرانی کرنے کا حق دینے پر کانگریس صدر راہول گاندھی کے رد عمل پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے کہا کہ راہول پھر خوفزدہ ہو کر قومی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے والی سیاست کر رہے ہیں۔ یو پی اے حکومت تو غیر قانونی طریقہ سے نگرانی کراتی تھی لیکن جب مودی حکومت نے شہریوں کے تحفظ اور ان کی سلامتی کیلئے ایک قدم اٹھایا تو راہول گاندھی سازش کے نام پر چیخ پکار کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی امیت شاہ نے ٹویٹر پر کیفی اعظمی کی غزل ’’تم اتنا جو مسکرا رہے ہو،کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو ‘‘کے انداز میں لکھا ’’تم اتنا کیوں جھٹلا رہے ہو، کیا ڈر ہے جس کو چھپا رہے ہو‘‘۔