کرکٹ کی تاریخ میں نئے باب کااضافہ
ایڈیلیڈ:کرکٹ کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہو رہا ہے جب خواتین امپائرز کلیری پولوسیک اور ایلوئس شیریڈین آسٹریلیا میں کسی پروفیشنل کرکٹ میچ کو مکمل طور پر سپروائز کرنے والی ہیں، یہ دونوں خواتین پروفیشنل امپائرز بن جائیں گی ۔ دونوں خاتون امپائرزویمنز بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور میلبورن اسٹارز کے درمیان ہونے والا میچ سپروائز کریں گی اور یہ پہلا موقع ہوگا جب ویمنز بگ بیش میں دونوں فیلڈ امپائرز خواتین ہوں گی۔پولوسیک 2017ءسے آسٹریلیا کے مینز ڈومیسٹک میچز میں بطور آن فیلڈ امپائر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی سپر وائز کر چکی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں