Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کیخلاف جنگ کی قیادت کرینگے،اردگان

استنبول.... شام امریکی فوجی دستوں کے انخلا کے اعلان کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام میں داعش کے خلاف جنگ کی سربراہی کا اعلان کر دیا ۔ استنبول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ امر یکہ کے پیچھے ہٹنے کے بعد ترکی داعش کے خلاف جنگ کرے گا۔ترکی فی الحال شام میں داعش کےخلاف کارروائی پر توجہ مرکوز رکھے گا جبکہ شمال مشرقی شام میں کرد باغیوں پر حملے عارضی طور پر معطل کرد ئیے جائیں گے۔ترک صدر نے کہا کہ داعش کے خاتمے کے لئے اپنے منصوبے پر کام کرتے رہیں گے۔صدر ٹرمپ کےساتھ ہونے والی گفتگو کے نتیجے میں شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے۔واضح رہے کہ ترکی ،کرد باغیوں کو دہشتگرد تصور کرتا ہے جس کی ایک شاخ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) بھی ہے، جو ترکی کے سرحدی علاقے میں کرد خودمختار ی کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔
 

شیئر: