Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” واٹ “سے 47 ارب ریال آمدنی متوقع

جدہ ۔۔۔ وزارت خزانہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال ویلیو ایڈٹ ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی 47 ارب ریال تک ہو گی ۔ گزشتہ برس 2018 میں " واٹ" کی مد میں 45.6 ارب ریال آمدنی ہوئی جو کہ یومیہ 124.93 ملین ریال ہے ۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ سافٹ ڈرنکس پر عائد کئے جانے والے ٹیکس سے 50 جبکہ انرجی ڈرنکس اور تمباکو کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے آمدنی میں 12 ارب ریال کا اضافہ ہوا۔ 
 
 

شیئر: