جدہ ۔۔۔ خادم حرمین شریفین کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل آج گورنریٹ میں عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ سیمینار کی سربراہی کریں گے ۔ سیمینار میں ڈپٹی گورنر مکہ ریجن شہزادہ عبداللہ بن بندر اور دیگر اعلی عہدیدار بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ واضح رہے یونیسکو کے 190 ویں اجلاس میں عربی کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے مملکت کی جانب سے عربی زبان کا عالمی دن منانے کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے تمام حاضرین نے متفقہ طور پر منظور کیا ۔ سیمینار میں عربی کے ماہرین ، دانشور ، شعراءاور ادباءکے علاوہ وہ طلباءبھی شرکت کررہے ہیں جنہوں نے عربی کے کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جبکہ عربی سکھانے کی اکیڈمی کے ذمہ داران بھی سیمینار میں موجود ہونگے ۔