پاکستانی لیجنڈ گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں آج بھی اپنی آواز اور سدابہار گیتوں کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔نورجہاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 18 برس بیت گئے مگر ان کی فنی خدمات آج بھی یاد رکھی جاتی ہیں۔ نورجہاں نے 9 برس کی عمر میں ہی گلوکاری کا آغازکردیاتھا۔ قومی نغمے ہوں، غزل ہو یا رومانوی گیت نورجہاں کی آواز میں گائے ہوئے سب گیت مقبولیت رکھتے ہیں ملکہ ترنم نورجہاں نے کئی ہزار گیت گائے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔