Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بگ بیش لیگ: محمد نبی نے ٹیم کو فتح دلا دی

ایڈیلیڈ:بگ بیش لیگ میں ڈینل کرسچین کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت میلبورن رینی گیڈز نے دفاعی چیمپیئن ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا۔ ڈینل کرسچین اور محمد نبی نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 94 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی۔ کرسچین نے 5 چھکوں کی مدد سے 49 اور محمد نبی نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ میتھیو شارٹ کی 65 رنز کی جارحانہ اننگز رائیگاں گئی۔ کرسچین کو عمدہ کارکاردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ادھر ویمنز بگ بیش لیگ میں سوفی ڈیوائن کی عمدہ آل راونڈ کارکردگی کی بدولت ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے میلبورن اسٹارز کو شکست دے دی۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز ویمن نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔ سوفی ڈیوائن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 95 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ جواب میں میلبورن اسٹارز ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 153 رنز بنا سکی۔ سوفی ڈیوائن نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو نشان عبرت بنایا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: