Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماری ثقافت ۔۔۔ ہماری طاقت

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
            سعودی عرب عظیم الشان تاریخی اور تمدنی ورثے کا مالک ہے۔ گزشتہ دنوں سعودی عرب نے اپنے یہاں فارمولا ای ریس پھر جنادریہ میلے اور العلاءکے طنطورة میں موسم سرما میلے کی میزبانی کا اہتمام کرکے عظیم الشان ثقافت کو اجاگر کیا اور کررہا ہے۔
            ثقافت اور فنون لطیفہ مملکت کی بڑی طاقت ہے۔ فارمولا ای ریس کے ذریعے سعودی عرب نے ایک عالمی پروگرام کی میزبانی کی۔ اسکے بعد متعدد میلوں کا اہتمام کیا گیا جن میں سعودی اور غیر ملکی کثیر تعداد میں جمع ہوئے اور ہورہے ہیں۔ ان سارے پروگراموں اور سرگرمیوں کی بدولت سعودی اقتصاد کا پہیہ آگے کی جانب جارہا ہے۔ زندگی کا معیار بہتر ہورہا ہے اور تفریحات کا سلسلہ موزوں شکل میں چل رہا ہے۔
            فارمولا ای کے چند روز بعد جنادریہ میلے کا افتتاح عمل میں آیا۔ یہ میلہ مملکت میں ثقافتی تنوع کا آئینہ دار ہے۔ یہاں سعودی عرب کے تمام علاقوں کی رنگا رنگ تہذیب کے نمونے یکجا نظر آتے ہیں۔ یہ کئی عشروں سے مختلف ممالک کے شائقین کی توجہات کا بھی محور بنا ہوا ہے۔
            سعودی عرب نے ”طنطورة سرمائی میلہ“ کا اہتمام العلاءکے تاریخی مقام پر کیا۔ یہ مقام انسانی تاریخ اور تمدنی ورثے کا مخزن ہے۔ یہاں 2ہزار سال پرانی انسانی تاریخ مجسم شکل میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ طنطورة میں موسیقی ، ثقافتی اور فنی سرگرمیاں مختلف شعبوں میں سعودی ثقافت کے کاررواں کی تکمیل ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
                                          

شیئر: