Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی ناظم الامور کو طلب کرلیا

منامہ ۔۔۔ بحرینی دفتر خارجہ نے اپنے یہاں عراقی سفارتخانے میں تعینات قائم مقام ناظم الامور نہاد رجب عسکر کو طلب کرکے نوری المالکی کے بیان پر احتجاجی یادداشت پیش کی۔ بحرین کے وحید مبارک سیاد نے بتایا کہ نوری المالکی نے حال ہی میں جو 2بیان دیئے ہیں وہ بحرین کے اندرونی امور میں کھلی مداخلت ہے۔ بحرین نے سخت الفاظ میں انکی مذمت کردی۔

                                     

شیئر: