Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ایلچی برائے عالمی اتحاد مستعفی

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ داعش مخالف عالمی اتحاد کے لئے تعینات امریکی ایلچی برٹ میکفورک مستعفی ہوگئے۔ 31دسمبر سے استعفیٰ موثر ہوگا۔ انہوں نے اپنے استعفے میں تحریر کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ داعشی جنگجو ﺅں کو شکست نہیں ہوئی۔ امریکہ قبل از وقت شام سے اپنی افواج واپس بلا رہا ہے۔ اس سے دہشتگردوں کو خطے میں دوبارہ اپنا پراگندہ شیرازہ جمع کرنے کا مضبوط موقع ملے گا۔

                                     

شیئر: