ریاض۔۔۔۔۔17ممالک کی کرنسی کے مقابلے میں ریال کی قدر بڑھ جانے سے درآمدات کی لاگت کم ہوگئی۔ 5ممالک ایسے ہیں جن کی کرنسی میں ٹھہراؤ ہے۔ جن ممالک کی کرنسی کے مقابلے میں ریال کی قدر بڑھی ان ممالک سے سعودی عرب اپنی ضرورت کا52فیصد سامان درآمد کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن ممالک کی کرنسی کی قدر میں ٹھہراؤ ہے وہاں سے سعودی عرب اپنی صرف 20فیصدضروریات کا سامان درآمد کررہا ہے۔