Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس، امریکہ مذاکرات، کابینہ کا عالمی امن و سلامتی کےلیے سعودی کوششوں کا خیرمقدم

اجلاس میں مملکت کے یوم تاسیس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ کے اجلاس میں مقامی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے حالات و واقعات پر زیر بحث آئے ہیں۔
ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس دارالحکومت ریاض میں ہوا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کی ٹیلی فونک گفتگو اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ارکین کابینہ کو آگاہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے عالمی سلامتی اور فروغ امن کے لیے روس اور امریکہ کے مابین مذاکرات کی میزبانی پر مملکت کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ایس پی اے کو کابینہ اجلاس کے حوالے سے بتایا کابینہ نے ریاستی امور کے حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیا خاص طورپر برادر اور دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
ارکین وزار کونسل نے عرب وزرائے خارجہ کے 42 ویں اجلاس کے بیان کی تائید کی جس میں امن عامہ کے حوالے سے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تھا۔
اجلاس نے اسلامی ممالک کے وزرائے ثقافت کی 13 ویں کانفرنس میں جاری ہونے والے اعلان جدہ کا خیر مقدم کیا جس میں اسلامی ثقافت کا تحفظ اور سماجی، معاشرتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے عالمی سطح پر درپیش چینلنجز کا مل کرمقابلہ کرنے پر زوردیا گیا تھا۔
اجلاس میں مملکت کے یوم تاسیس کے بارے میں مختلف حوالوں سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں عالمی سطح پر انرجی سٹوریج مارکیٹ میں مملکت کو نمایاں پوزیشن حاصل ہونے کو سراہا گیا۔ 
کابینہ کے ارکان نے لیپ 2025 کانفرنس کے چوتھے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارک باد دی۔
 کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوریاں جاری کی جن میں فن لینڈ کے ساتھ توانائی اور اکنامک، مالدیپ کے ساتھ اسپورٹس ، جمہوریہ گنی کے ساتھ امن عامہ کے حوالے سے تعاون شامل تھا۔

شیئر: